16 مارچ 2013 - 20:30

سعودی عرب کے مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی احتجاج میں خواتین کی شرکت بڑی غلطی اورباعث شرانگیزی ہے۔

ابنا: الجزیرہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے سعودی عرب کے مشرقی شہر بریدہ میں خواتین کے احتجاج ، دھرنے اور سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خواتین کی گرفتاریوں پر رد عمل دکھاتے ہوئے دعوی کیا کہ عورتوں کا اپنے حقوق کیلئے گھروں سے نکلنا اور احتجاج اور دھرنے دینا ایک غلط اقدام ہے ۔سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے حالیہ ایک مہینے کے دوران کئی عورتوں اور بچوں کو جو بریدہ شہر میں اپنے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی رہائی کیلئے احتجاج کر رہے تھے گرفتار کرلیا،جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ خواتین اور بچوں کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں 30ہزار سیاسی قیدی ھیں۔سعودی عرب میں گزشتہ ایک سال سے اس ملک کے عوام اپنے حقوق کیلئے احتجاج کر رہے ھیں اور آل سعود کی سکیورٹی فورسز کے مظاہرین پر حملوں اور تشدد میں اب تک ہزاروں افراد شھید، زخمی اور گرفتار ہو چکے ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242